پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔
نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے شیرافضل مروت کو چھوڑدیا۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ شیر افضل مروت اس وقت محفوظ مقام پر ہیں، انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا، شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔