گوجرانوالہ:با اثر ملزمان نے 2گھروں میں داخل ہوکر آگ لگا دی، سامان جل کر راکھ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)منڈیالہ تیگہ کے رہائشی ناصر نے تحریری درخواست دیکر الزام عائد کیا کہ عظیم، نعیم، صفدر،شاہ رخ وغیرہ مسلح ملزمان زبردستی اس کے گھر کے اندر داخل ہو گئے جنہوں نے ہاتھوں میں آتشیں اسلحہ، پٹرول ،تیزاب اور ڈنڈے سوٹے پکڑے تھے ،ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوچ کے بعد بیڈ روم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جبکہ ملزمان اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کچھ ہی فاصلہ پر واقع اسکی بہن کے گھر بھی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے اندر داخل ہو گئے جنہوں نےگھر کو آگ لگا دی ،خواتین کو زدوکوب کیا گیا بعدازاں ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،؎15لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔



ای پیپر دی نیشن