ویلنگٹن ٹیسٹ‘ ہیری کی سنچری ‘انگلینڈ پہلی اننگز میں280 رنز بناکر آئوٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہیری بروک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،ہیری بروک 123 اور اولی پاپ 66 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔  نیتھن سمتھ نے چار،ولیم ولیم اورورکے نے تین جبکہ میٹ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 5 وکٹوں پر 86 رنز بنالئے‘ برطانوی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 194 رنز کی ضرورت ہے۔ برائیڈن کارس نے دو جبکہ کرس ووکس،گس اٹکنسن اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کے پہلے روز 15 وکٹیں گر گئیں۔ بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو میزبان نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن