مکرمی! گزشتہ دنوں قومی اخبارات مےں شائع ہونے والا حکمران جماعت پےپلز پارٹی کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات کا بےان پڑھ کر ازحد تاسف ہوا جس مےں موصوف نے فرماےا امرےکہ کا ہمےں ادب کرنا چاہےے وہ ہمےں مالی امداد دے رہا ہے اور ہم اس کے خلاف باتےں کرتے ہےں۔ ےہ مےری سوچ سے باہر ہے ”حکمرانوں کو عقل پر قائم کرنے کو جی چاہتا ہے اس امرےکہ کے ادب کرنے کا درس دےتے ہےں جو دوستوں کے روپ مےں حقےقی دشمن کا کردار ادا کر رہا ہے جس کی نام نہاد جنگ مےں ہم نے ہزاروں قےمتی جانوں کا نقصان اٹھاےا اور تاحال اٹھا رہے ہےں ۔ کےا حکمران جماعت کی ترجمان ےہ بتانا پسند فرمائےں گی کہ حضرت امرےکہ کی کس بنےاد پر تعظےم کرنا ہم پر لازم آتا ہے؟ اس لئے کہ وہ پاکستانیوں کی اپنے ائےرپورٹوں پر جوتے تک اتروا کر تلاشی لےتا ہے؟ اس لئے کہ وہ ہماری پارلےمنٹ کی قراردادوں کی درخوراعتنا نہےں سمجھتا؟ اس لئے کہ وہ آئے روز ڈرون حملے کرکے ہمارے بے گناہ شہرےوں کا خون بہاتا ہے۔؟ (محمد اےاز احمد سعےدی والٹن روڈ لاہور کےنٹ )