پشاورکے نواحی علاقہ متھرا میں نامعلوم افراد نے پولیس وین کوریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجےمیں سب انسپکٹرثنا للہ خان جاں بحق اور تین اہل کار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پرانکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ دھماکے سے پولیس وین مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دھماکے سے بیس منٹ قبل اسّی مقام پرخالی چیک پوسٹ کو بھی شرپسندوں نے دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا تھا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔