تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں کشیدگی کے باعث سرحدی علاقے سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرگئے ہیں

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی فوجوں میں کشیدگی میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث سرحدی حدود سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں اب تک تھائی لینڈ کے تیس فوجی اہلکار سمیت چونتیس افراد جبکہ کمبوڈیا کے پچپن افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ خراب صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب بنکاک میں تھائی وزیر اعظم کے خلاف اس حوالے سے احتجاج جاری ہےاورمظاہرین نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم سے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن