سابق ٹیسٹ کرکٹرسرفرازنوازنے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا

Feb 08, 2011 | 16:34

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے سرفرازنوازنے کہا کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کے انقلابی پروگرام سے سو فیصد متفق ہیں اوروہ بھی پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سرفراز نواز نے پہلی بارانیس سو پچاسی میں انتخابات میں حصہ لیا تھا اورکامیابی کےبعد تین سال کے لئے رکن پنجاب اسمبلی بھی رہے تھے۔
نیوز کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب اورمتوسط طبقے میں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب لوگ جوق درجوق ان کی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ہر صوبے اورہرزبان بولنے والوں کی پہچان بن گئی ہے۔
مزیدخبریں