کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمندی کا رجحان رہا ،ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے ٓاگیا۔

Feb 08, 2011 | 16:48

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس پچاس سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا، جلد ہی انرجی سیکٹر سمیت بینکوں کے شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں لے لیا ،کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھیاسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار تین سواکسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے اختتام تک مجموعی حجم نو کروڑ چوالیس لاکھ شئیرز رہا۔لوٹے پاکستان پی ٹی اے اور سوئی ساؤتھ گیس کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے ۔کاروبار کے اختتام تک چار سو دو کمپنیوں میں لین دین ہوا جن میں ایک سو اڑتالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ اور دوسو اٹھائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی رہی۔
مزیدخبریں