انگلینڈ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہیں اور ایون مورگن، مائیکل ہسی اور نیتھن ہورٹیزان فٹ ہونے کی وجہ سے عالمی کپ مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

Feb 08, 2011 | 17:11

سفیر یاؤ جنگ
انگلی کی انجری کا شکارایون مورگن آسڑیلیا کے خلاف کھیلی گئی سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ایون مورگن کی ورلڈ کپ میں عدم شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلارکا کہنا تھا کہ مورگن کا ان فٹ ہونا ٹیم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے بتایا کہ مورگن کی جگہ روی بوپارا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلوی مڈل آرڈربلے باز مائیکل ہسی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ کالوم فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کندھے کی تکلیف سے دوچارآسٹریلوی آف سپنر نیتھن ہورٹیزکی جگہ ٹیم میں جیسن کریجا شامل ہوں گے۔
مزیدخبریں