عالمی نمبر ایک ٹینس سٹاررفائیل نڈال اوراٹلی کے موٹرسائیکلسٹ ویلنٹینو روزی نے لیورس سپورٹس ایوارڈ جیت لیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں سپین کے رفائیل نڈال کو سپورٹس مین آف دی ایئرکا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ سال تین گرینڈ سلام مقابلوں میں کامیابی حاصل کی تھی جن میں ومبلڈن، فرنچ اورامریکن اوپن شامل تھا۔ ان کے ملک کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر سال کی بہترین ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔ کم بیک آف دی ائیرکا ایوارڈ ورلڈ موٹوجی پی چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روزی نے جیتا جبکہ فرانسیسی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان زین الدین زڈین لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ کے فاتح رہے۔ سپورٹس ویمن آف دی ایئر کا ایوارڈ امریکہ کی لنزے وون کے حصے میں آیا جنہوں نے دو ہزاردس میں ہونے والے ونٹراولمپکس میں ڈاؤن ہل مقابلے کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن