پی آئی اے کے روٹس فروخت کرنے کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول شدید متاثرہوا ہے مظاہرین نے اسلام آباد میں رن وے پردھرنا دے دیا

Feb 08, 2011 | 17:20

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ اوریورپ کے فضائی روٹس ترکش ایئرلائنز کو فروخت کرنے کے مجوزہ معاہدے کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثرہوا ہے، مظاہرین اس معاہدے کوختم کرنے اورایم ڈی پی آئی اے کیپٹن اعجاز ہارون کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے کئی قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسلام آباد میں مظاہرین نے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرقبضہ کرکے دھرنا دیا۔ اس صورتحال پر وہاں رینجرزکو بھی طلب کرلیا گیا۔ ادھروقت نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پالپا کے صدرسہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اعجاز ہارون
نا اہل ہیں انہیں برطرف کیا جائے، اُن کو عہدے سے ہٹانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری طرف پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا کہ ادارے کی نجکاری سے متعلق کسی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ دوسری طرف وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حالات پرقابو پانے کے لئے دورکنی کمیٹی بنا دی ہے جس میں وفاقی وزرا چوہدری احمد مختار اور خورشید شاہ شامل ہیں۔
مزیدخبریں