وزیراعظم يوسف رضا گیلانی کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی گئی ۔

اپیل وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کی جانب سے دائر کی گئی ہے، چون نکات پرمشتمل درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ درست نہیں لہذا اسے اپیل کا فیصلہ آنے تک معطل کیا جائے۔واضح رہے کہ عدالت عظمی نے دو فروری کو سماعت کے بعد وزیراعظم کو طلب کرتے ہوئے ان پر تیرہ فروری کو فرد جرم عائد کرنے کافیصلہ سنایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن