فیصل آباد کےنواحی علاقہ منصورآباد اورسنت سنگھ کے سینکڑوں مردو خواتین اورسکول یونیفارم میں ملبوس بچوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرخواتین نےہاتھوں میں برتن جبکہ دیگرمظاہرین نے بینرزاورپلےکارڈز اٹھارکھےتھے جن پرمختلف نعرےدرج تھے۔مظاہرین نے حکومت کےخلاف شدید نعرےبازی بھی کی۔علاقہ مکینوں کا کہناتھاکہ ان کےعلاقے میں گھر کم اورفیکٹریاں زیادہ ہیں جبکہ فیکٹری مالکان نے سوئی گیس عملہ کی ملی بھگت سے بڑے بڑےکمپریسر لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں گیس نہیں آتی۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ علاقے میں گیس کی بحالی یقینی بنائی جائے۔