پاکستان نےڈرون حملے رکوانے کیلئےبرطانیہ مدد مانگ لی ہے،اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان ایران کا ساتھ دے گا.واجد شمس الحسن

Feb 08, 2012 | 20:14

سفیر یاؤ جنگ
برطانیہ میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے برطانوی اخبارکوانٹرویومیں کہا کہ پاک امریکا تعلقات اب بھی کم ترین سطح پر موجود ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے حمایت کی لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے ۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر زور دیا کہ وہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے ٹریننگ کیمپوں کے خاتمے کے نام پر کئے جانے والے ڈرون حملوں کی مذمت کریں۔ایران اسرائیل تنازعے کے حوالے سے واضح بیان دیتے ہوئے واجد شمس الحسن نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے تو پاکستان کے پاس ایران کی مدد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔
مزیدخبریں