محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقے خشک اورسرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

Feb 08, 2012 | 20:36

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے سردی کی حالیہ لہر آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری بھی ہوگی۔ کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ کاشت کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران بارش کا امکان نہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔آج کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ سینٹی گریڈ رہا جبکہ اسلام آباد میں صفر، مظفرآباد منفی تین،گلگت منفی ایک،مری منفی چار،لاہورایک،مری منفی چار،حیدر آباد میں دو،بدین میں سات،بہاولپور میں دو، گوجرانولا مین تین جبکہ فیصل آباد میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں