چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا اورایجنسی میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورے کے موقع پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے انکا استقبال کیا اور کرم ایجنسی میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرآرمی چیف کو بتایا گیا کہ علاقے میں جاری آپریشن میں کامیابی صرف کرم ایجنسی میں امن و امان بحال نہیں کرے گی بلکہ شمالی وزیرستان اور فاٹا میں دہشت گردوں کے گروہ بھی ٹوٹ جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ ڈھائی ماہ میں پانچ افسروں سمیت انہترجوان شہید جبکہ ایک سو چھاسٹھ دہشت گردوں ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اوران کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن