کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد آج پرافٹ ٹیکنگ رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

Feb 08, 2012 | 21:56

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر گیارہ ہزارچارسوپوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر آغاز کی تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ڈی جی خان سیمنٹ ،نیشنل بینک اورفوجی فرٹیلائزرکمپنی کے شئیرز میں فروخت نے مارکیٹ کو مندی میں دھکیل دیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکیس پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار دو سوتریسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم تئیس کروڑچورانوے لاکھ شئیرزرہا۔ حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ مسلسل تیزی کے بعد آج مارکیٹ میں انٹراڈے کریکشن دیکھی گئی تاہم اچھے مالیاتی نتائج آئندہ دنوں میں مارکیٹ کو سپورٹ کریں گے۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ایل ایس پچیس ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزاردوسوبارہ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو آٹھ کمپنیوں کے چھیالیس لاکھ نوے ہزاردوسوتریپن حصص کا کاروبار ہوا۔ چھبیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،انیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ تریسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں