الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جعلی ڈگری ہولڈرز بنک اور ٹیکس نادہندگان کو حصہ لینے سے روکنے کیلئے سکروٹنی کا طریقہ کار طے کرنے کی خاطر سٹیٹ بنک، ایف بی آر، ایچ ای سی سے رابطہ کرلیا ہے۔ آئین کی شق 62اور63 کے تحت ہر امیدوار کی سکروٹنی ہونی چاہئے تاکہ بے داغ افراد اسمبلیوں میں پہنچ کر عوام کے مسائل کو حل کرسکیں۔ 30 روز ہ مدت میں امیدوار کی اچھی طرح پڑتال ہوسکے گی۔ٹیکس نادہندگان اور بینکوں کے ڈیفالٹرز ہی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن اپنے فرائض پر کماحقہ عمل کرنے کیلئے تیار ہے۔سیاسی جماعتیں بھی الیکشن کمیشن سے تعاون کریں اور امیدوار کو نامزد کرتے وقت ہر جماعت اس سے ٹیکس کی ادائیگی،بنکوں کی ادائیگی کے متعلق حلف نامہ لے تاکہ کل کو کسی بھی جماعت کو پریشانی نہ ہو شروع سے ہی بے داغ افراد کو ٹکٹ دئیے جائیں تاکہ بعد میں مسائل پیدا نہ ہوں تمام سیاسی جماعتو ں نے الیکشن کمیشن کو متفقہ طورپر چُنا ہے اور خود ہی امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا ہے اب انہیں چاہئے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرکے الیکشن کو صاف شفاف بنانے میں مدد فراہم کردیں کیونکہ صاف الیکشن ہی اس وقت ملکی حالات کو درست سمت لے جا سکتے ہیں۔
سیاسی جماعتیں بے داغ افراد کو ٹکٹ دیں
Feb 08, 2013