پلاسٹک مولڈنگ کمپاﺅنڈ پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد تک لائی جائے: لاہور چیمبر

Feb 08, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ پلاسٹک مولڈنگ کمپاﺅنڈ پر سیلز ٹیکس کی شرح فوری طور پر 16 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرے تاکہ سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو کیونکہ ایران سے پلاسٹک مولڈنگ کمپاﺅنڈ کی سمگلنگ پلاسٹک کے کاروبار کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے۔ پنجاب پلاسٹک امپورٹرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے 12 رکنی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار اور نائب صدر میاں ابوذر شاد سے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا ۔

مزیدخبریں