الیکشن میں عوام ڈرامے نہیں کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کرینگے : پرویز الہی


لاہور ( خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام ڈرامے نہیں کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کرینگے، پنجاب میں ہماری حکومت کے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی شروع کی گئی تھی لیکن شریف برادران نے ادویات
 کے فنڈز بھی لاہور جنگلہ بس پر لگا دیئے ہیں۔ وہ گجرات میں سابق ناظمین، نائب ناظمین اور معززین کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہمارے دور کے سب سے خوشحال صوبہ کو کنگال کر دیا گیا ہے، آج ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں مل رہیں، ڈاکٹر سڑکوں پر ہیں اور مریضوں کی کسی کو پروا نہیں، پورے صوبہ میں افراتفری کا عالم ہے، عوام کو ڈراموں سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا اور نہ دھاندلی سے الیکشن جیتا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مقابلہ میں پنجاب میں ہماری حکومت نے عوامی خدمت کے 14 ادارے ایسے بنائے جن کی مثال پاکستان میں پہلے نہیں ملتی۔ ہم نے تعلیم کو عام کیا، ہسپتال، سڑکیں، تعلیمی ادارے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جو ان سے مخلص ہوں اور ان کی خدمت کریں۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ پنجاب حکومت جعلی ڈگری ہولڈر کے خلاف کارروائی نہ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور ایم پی اے خالد اصغر گھرال بھی موجود تھے۔ حلقہ 105 سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں محسن رفیق بھٹی، ارشد پاشا اور حاجی فیصل نے حنیف حیدری کے ہمراہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...