پنجاب میں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کے اجرا پر پابندی

لاہور (کامرس رپورٹر) الیکشن کمشن کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کا مقصد آئندہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانا ہے۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کے حکام نے پنجاب میں نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز کے اجرا پر پابندی کی تصدیق کی تاہم واضح کیا کہ رواں 2012-13ء کے بجٹ میں منظور کی جانے والی ترقیاتی سکیموں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ 2012-13ء میں جولائی سے دسمبر تک ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کا ہدف ایک کھرب 30 ارب 47 کروڑ 36 لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں صوبائی محکمے اتنی مدت کے دوران 55 ارب 34 کروڑ 39 لاکھ روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جا سکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...