”الزامات کا ثبوت پیش کریں“ ڈاکٹر عاصم کا غیاث پراچہ کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ وہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کو قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں۔ انھوں نے جو الزامات لگائے اس کے ثبوت پیش کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ گیس کی کمی کو ہر ممکن حد تک پورا کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی ترسیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن محض اپنے مفاد کیلئے عوام کواکسارہی ہے، حل تجویز کرے نہ کہ عوام کوغلط تصویر پیش کرے۔

ای پیپر دی نیشن