اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نثار محمد شیخ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی کی تقرری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکی جس کے باعث ان کی تقرری کا معاملہ اگلے اجلاس تک م¶خر کر دیا گیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی موجودگی میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ کمیٹی کو جوڈیشل کمشن کی سفارشات کو مسترد کرنے کے لئے ٹھوس بنیاد فراہم کرنا پڑتی ہے۔ جمعرات کو ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اعتزاز احسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر اعتزاز احسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس نثار محمد شیخ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی کے بارے میں سفارشات کو م¶خر کر دیا ہے جب ان سے مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے اپنے انتخابی نشان تبدیل کر کے ایک ہی نشان پر انتخاب لڑنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اس بارے میں غور کر رہی ہیں جب ان سے پوچھا گیا کیا ایسا ممکن ہے تو انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ممکن لیکن سیاسی طور پر مشکل ہے۔