اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ نیب کے تحقیقاتی افسر کامران فیصل کیس میں پیچیدگیاں سامنے آنے پر کیا گیا۔ لیب پولی کلینک میں قائم کی جائے گی۔ لیب کے قیام کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ لیب قائم کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔
کامران فیصل کیس میں پیچیدگیاں وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فرانزک لیب بنانے کا فیصلہ کر لیا
Feb 08, 2013