لاہور( این این آئی)ماڈل و اداکار زارا ملک نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہم بے پناہ صلاحیتوںکے باوجود نقل کے عادی ہو چکے ہیں‘ اگر فلم انڈسٹری کو اپنے ذہن سے چلایا جائے تو ہم کئی سپرہٹ فلمیں تخلیق کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا ملک نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم نقل کی بجائے عقل سے کام لیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑی کرنے کی جدوجہد کریں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صلاحیتوں سے مالا مال رائٹر‘ ڈائریکٹرز اور سب سے بڑھ کر اداکار موجود ہیں لیکن انہیں وہ مواقع فراہم نہیں کئے گئے جو ایک شعبے کی ترقی کے لئے درکار ہوتے ہیں۔
بد قسمتی سے بے پناہ صلاحیتوںکے باوجود ہم نقل کے عادی ہو چکے ہیں:زارا ملک
Feb 08, 2013