شاہد عزیز نے ذاتی مفاد کیلئے کتاب لکھی، نواز شریف طالبان سے ملے ہوئے ہیں: مشرف

Feb 08, 2013

لندن (اے پی اے) سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کرگل معاملے پر جوڈیشل کمشن کی تشکیل سے حقائق سامنے آئینگے۔ کرگل میں ملٹری فتح کو نواز شریف نے سیاسی شکست میں تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ شاہد عزیز نے ذاتی مفادات کیلئے کتاب لکھی، فوج میں منشیات کے عادی افسران کے متعلق مجھے علم نہیں، کرگل فلاپ پلاننگ نہیں تھی، اس میں ہمیں سٹریٹجک فائدہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا نواز شریف مجھے دو عہدے دینے کے بعد عمرے پر لیکر گئے۔ ہمارے دور میں بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب آ چکا تھا۔ بھارتی صحافی بھی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ مشرف کے دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ دیرینہ مسئلہ حل کے قریب تھا، بھارتی آرمی چیف کی جانب سے تعریف کرنے پر انکا شکرگزار ہوں۔ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ایک بات کی سمجھ آتی ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی اور مولانا فضل الرحمن سے گارنٹی مانگی کیونکہ وہ مذہبی لیڈر ہیں لیکن نواز شریف سے انکی جانب سے گارنٹی مانگنی سمجھ سے بالاتر ہے، مجھے اس بات کی سمجھ آ رہی ہے کہ نواز شریف خود بھی طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں