بھارت کا دفاعی بجٹ میں کمی، 10 برس میں 75 فیصد سامان ملک میں بنانے کا اعلان

Feb 08, 2013

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع نے 2013-14ءکے لئے دفاعی بجٹ میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمی کے باوجود مسلح افواج کی تیاریوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ بنگلور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے کے انتھونی نے کہا کہ مسلح افواج کو دفاعی بجٹ میں کمی کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت مالی دشواریوں کے باعث سخت مراحل سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے اس بار دفاعی بجٹ میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی وزارت یقیناً زیادہ سے زیادہ فنڈز چاہتی ہے لیکن مرکزی حکومت خزانہ سے متعلق مشکلات سے دوچار ہے جبکہ دوسری جانب عالمی سطح پر اقتصادی مندی کی وجہ سے بھی بھارت کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں بہتر مستقبل کے لئے لنگوٹ کسنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس برس میں 75 فیصد دفاعی سامان ملک میں بنایا جائے گا۔ بھارت اس وقت صرف 30 فیصد سامان بنا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں