برطانیہ میں پاکستانی ویزا کے اجراءکا عمل پرائیویٹائز کرنے کیخلاف شہری سراپا احتجاج

لندن(ثناءنیوز)برطانیہ میں پاکستانی ویزہ کے اجرا ءکا عمل پرائیویٹائز کرنے اورفیس میں اضافہ کے خلاف پاکستانی سراپا احتجاج بن گئے۔ ہائی کمشن کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ویزہ کے اجراءکاعمل ہائی کمشن اور قونصلیٹ سے لے کر نجی کمپنی کے حوالہ کردیا گیا ہے اور فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلہ کے خلاف برطانیہ مین مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ لارڈ نذیر احمد نے اس فیصلہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن