سپاٹ فکسنگ: محمد آصف کی اپیل کی سماعت کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں ہوئی۔ محمد آصف کہتےہیں فیصلہ تین ہفتوں میں آجائےگا جو امید ہے انکےحق میں ہوگا۔ ادھر سلمان بٹ کی اپیل کی سماعت آج ہوگی۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزین میں قائم عالمی ثالثی عدالت میں محمد آصف کی اپیل کی سماعت برطانوی بیرسٹر برائن میو نے کی جبکہ محمد آصف کی وکالت روی سقول کر رہے ہیں۔ اپیل میں محمد آصف نے مؤقف اپنایا ہےکہ انکےخلاف مقدمات جھوٹے ہیں اور عالمی ثالثی عدالت آئی سی سی کی جانب سے ان پرعائد کی گئی پابندی غیرقانونی قرار دیکر اسے کالعدم قرار دے۔ عدالت میں ہونے والی تمام کارروائی کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ عدالت تین ہفتوں میں فیصلہ سنا دے گی اوروہ امید کرتےہیں کہ فیصلہ انکے حق میں ہوگا۔ واضح رہےکہ سپاٹ فکسنگ کے مقدمے میں آئی سی سی نےمحمد آصف پر سات سال کی پابندی عائد کررکھی ہے۔ ادھر سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے اپنی دس سالہ سزا کیخلاف اسی عدالت میں اپیل کررکھی ہےجس کی سماعت آج ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن