اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں نئے صوبے سے متعلق قراردادیں منظورہوئیں، باربارکہنے کے باوجود اپوزیشن نے کمیشن کے لئے نام نہیں بھیجے،مسلم لیگ نون بعض معالات پر بوکھلاہٹ کا شکارہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پرڈاکٹرطاہرالقادری کوبھی بتا دیا گیا ہے، اب طاہرالقادری آزاد ہیں اوروہ سپریم کورٹ جائیں یا کہیں اور۔ قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی ہونے کا گمان کوئی بھی نہ کرے، الیکشن مقررہ وقت پرہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا الیکشن کمیشن کی حمایت میں نہیں بلکہ مخالفت میں تھا۔