وزیر اعلٰی شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا ۔اجلاس کے دوران افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ پاک ترک دوستی کی اعلٰی مثال ہے ۔ترکی کے صدر ، وزیر اعظم اور مئیر استنبول کے تعاون پران کے شکرگزارہیں ۔ ترک حکومت کا اعلٰی سطح کا وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا، انہوں نے کہاکہ دس فروری پاکستان اور اس کے عوام کیلئے حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہے جو قائد اور اقبال کے خواب کی خوبصورت تعبیر میٹرو بس پراجیکٹ کی شکل میں مل رہی ہے،
دس فروری پاکستان اور اس کے عوام کیلئے حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہے۔میٹرو بس سروس شروع ہوتےہی ناقدین خودبخود خاموش ہو جائیں گے۔ وزیر اعلٰی شہبازشریف
Feb 08, 2013 | 19:04