انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کودس دن میں حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایفیڈرین کیس کی سماعت کے دوران اے این ایف کی جانب سے ملزمان کا چالان پیش نہ کرنے پرعدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کے اس اقدام کی وجہ سے ڈیرھ سال سے لوگ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبیسم نے اے این ایف کو حکم دیا کہ دس روز میں حتمی چالان عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کیس میں مزید پیشرفت ہوسکے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت بائیس فروری تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت کے بعد وکیل صفائی عبدالرشید شیخ نے میڈیا سے ان کیمرہ گفتگومیں بتایا کہ ایفی ڈرین کیس میں وعدہ معاف گواہوں کوتاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہوں کی حیثیت بھی ملزمان ہی کی ہوتی ہے، انہیں بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن