لاہور (وقائع نگار خصوصی) دوہری رکنیت پر پابندی کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری رانا اسد اللہ نے کہا کہ دستور کے آرٹیکل 63 کے تحت صرف ارکان پارلیمنٹ پر یہ قدغن ہے۔ پنجاب بار کونسل کے رکن غلام مرتضیٰ چودھری نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر دوہری شہریت کی پابندی کے لئے آئین کے آرٹیکل 175 میں ترمیم کرنا ہوگی۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ججز کے دوہری شہریت پر پابندی لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔