کوئٹہ (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دیدی۔ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیگی وزیر بے اختیار ہیں ان کی بے قدری دیکھی نہیں جاتی۔ لیگی وزراء مستعفی ہو کر اپوزیشن میں آ جائیں ہم اپوزیشن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور صوبے کے تمام مسائل مل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم قومیت پرست جماعتوں کی حکومت کو اکسانے کی کوشش نہیں کریں گے، اس کے باوجود انہوں نے گزشتہ چھ ماہ کی حکومت میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔
قائد حزب اختلاف بلوچستان نے لیگی وزراء کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دیدی
Feb 08, 2014