لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس نجم الحسن شیخ نے حج کرپشن کیس کے ملزم سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انٹی کرپشن عدالت نے ملزم اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ انکے موکل اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے دفاع کے لئے خود پیش ہونا چاہتے ہیں مگر خدشہ ہے پولیس انہیں گرفتار نہ کر لے لہذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔