جماعت اہلسنّت نے ملک بھر میں ’’یوم نظام مصطفیؐ‘‘ منایا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام ملک گیر ’’یومِ نظامِ مصطفی‘‘ منایا گیا اور ملک بھر میں نظامِ مصطفی کو خطباتِ جمعہ کا موضوع بنایا گیا اور جمعہ کے اجتماعات میں نظامِ مصطفی کے حق میں قراردادیں منظور کی گئیں۔ امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ مصطفیؐ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ تمام حکومتوں نے نفاذِ نظامِ مصطفیؐ کے معاملے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکمران عملی اقدامات کریں۔ جماعت اہلسنّت کے ناظم اعلیٰ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اہل حق نظامِ مصطفیؐ کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے کیونکہ نظامِ مصطفیؐ ہی ہر دکھ کی دوا ہے۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ نظامِ مصطفی آئے گا تو ظلم، جبر اور استحصال کا خاتمہ ہو گا اور قوم سکھ کا سانس لے گی۔ پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ استحکامِ وطن کے لیے نظامِ مصطفیؐ کا نفاذ ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...