میٹرو بس راولپنڈی منصوبہ سے متعلق ق لیگ کا سوالنامہ وزیر اعلیٰ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو ارسال

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کو راولپنڈی میٹروبس منصوبہ سے متعلق 6 سوالات پر مشتمل2 الگ الگ خط ارسال کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ میٹر و بس راولپنڈی منصوبہ میں قواعدوضوابط نظر انداز کیے گئے ہیں جو شفافیت کے تقاضوں کے برخلاف ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت معلومات کی فراہمی کے حوالے سے لیت و لعل سے کام نہیں لیا جائے گا۔ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کی شفافیت کے حوالے سے بعد ازاں پنجاب حکومت کلین چٹ کے لیے انہی سے رجوع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...