لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے صحت کے شعبہ کو 102 ارب روپے اور تعلیم کیلئے 244 ارب روپے فراہم کئے انہوں نے کہا کہ بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچائو ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351 ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں اور 15 ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ این جی او کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے صوبہ بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔