کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی جاری، سنگین بے قاعدگیوں میں ملوث عمران آصف کو ایم ڈی واٹر بورڈ بنا دیا گیا

Feb 08, 2014

کراچی (نوائے وقت نیوز+ آن لائن)سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی جاری ہیں ۔ گزشتہ روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 20گریڈ کے افسر قطب شیخ کو عہدے سے ہٹا کر 19گریڈ کے عمران آصف کو تعینات کر دیا گیا ۔ یاد رہے عمران آصف کیخلاف من پسند کمپنیوں کو اربوں روپے کے ٹھیکے فراہم کرنے سے متعلق در خواست سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کا عہدہ 20گریڈ کا ہے اور قطب شیخ 20گریڈ کے افسر تھے جبکہ عمران آصف کے 20گریڈ کی منظوری تاحال سندھ حکومت نے نہیں کی ہے تاہم انہیں 20گریڈ کا عہدہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران آصف پر سندھ حکومت کی اعلیٰ شخصیات کا آشیر باد ہے۔
سپریم کورٹ/ خلاف ورزی

مزیدخبریں