5500 کلو میٹر مار کرنیوالا اگنی فائیو میزائل آئندہ سال فورسز کے حوالے کردیا جائیگا: بھارت

Feb 08, 2014

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ  اگنی فائیو  بلاسٹک میزائل آئندہ سال تک آرمڈ فورسز کے حوالے کردیا جائیگا۔ بھارتی شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ   ادارے (ڈی آر ڈی او) کے سربراہ کا کہنا تھا 5500 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کی تیاری جاری ہے  اور امکان ہے کہ آئندہ سال یہ آرمڈ فورسز کے حوالے کردیا جائیگا۔

مزیدخبریں