کوئٹہ(اے این این)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج ہمارا ملک خاص طور پر بلوچستان امن وامان کے لحاظ سے نازک دور سے گزر رہا ہے، اس میں بہت سے غیرملکی عناصر سرگرم ہیں اور کچھ ملکی عناصر بھی اپنے ذاتی مفاد کو ملک کے مفاد پر ترجیح دے کر انکا ساتھ دے رہے ہیں انکا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس کام کیلئے پاک فوج نے پولیس کی استعداد کار بڑھائی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے اور بلوچستان پولیس اس چیلنج کا سامنا کرنے میں سب سے آگے ہے۔ وہ پاک فوج کے تحت بلوچستان پولیس کے جوانوں کو دی جانے والی تربیت کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
بلوچستان کا امن خراب کرنے میں بیرونی عناصر ملوث، ملکر مقابلہ کرنا ہو گا: محمد خان اچکزئی
Feb 08, 2014