اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ثناء نیوز) محسود قبائل کے عمائدین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے۔ محسود قبائل کے لوگ ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ 3 لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیم و مستقبل برباد ہو چکا ہے۔