اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی اصل طاقت پنجابی طالبان ہیں، ان پر قابو پائے بغیر فضل اللہ پر قابو نہیں پایا جاسکتا،‘صرف فضل اللہ سے بات کا کوئی فائدہ نہیں، دیگر گروپ شرارتیں کرتے رہیں گے۔