احمد آباد(آئی این پی ) ایسے دور میں جب حقائق آپ سے کمپیوٹر پر صرف ایک ’’ کلک ’’ کی دوری پر موجود ہیں ، بھارتی ریاست گجرات میں سوشل سائنس کی کتاب میں بچوں کو پڑھایا جا رہا ہے کہ 1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے وقت ایک نیا ملک قائم ہوا جس کا نام ‘‘اسلامک اسلام آباد’’ اور اسکا دارالحکومت ہندوکش کی پہاڑیوں میں موجود مقام ‘‘خیبرگھاٹ ’’ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں انگریزی میڈیم کی سوشل سائنس کی کتاب میں نہ صرف عالمی بلکہ خود برصغیر کی تاریخ کو انتہائی غلط طریقے سے توڑ موڑ پر پیش کیا گیا ہے۔ لاکھوں بچوں کو پڑھائی جانے والی 124 صفحات کی اس کتاب میں مجموعی طور پر 59 تاریخی اور 100 سے زائد لفظی غلطیاں کی گئی ہیں۔ کتاب میں بچوں کو بتایا گیا ہے کہ گاندھی کو 30 اکتوبر 1948ء کو قتل کیا گیا جب کہ دوسری جنگ عظم میں جاپان وہ ملک تھا جس نے امریکہ پر ایٹمی بم برسائے تھے۔