واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے ایران کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر متعدد شخصیات اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کے ذریعے دہشت گردی کے حامیوں کو بھی نشانہ بنانا مقصود ہے۔ محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری ڈیوڈ کوہن نے بتایا کہ پابندیوں کا ہدف بننے والی کمپنیاں اور شخصیات ترکی، سپین، جرمنی، جارجیا، افغانستان، ایران، متحدہ عرب امارات اور لیچ ٹیسٹین میں کام کر رہے ہیں۔
ایران پر پابندیاں ، امریکہ نے متعدد شخصیات اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا
Feb 08, 2014