مریدکے: قبر کی کھدائی کے دوران 20 سال قبل دفن ہونیوالی میت صحیح حالت میں نکل آئی، کفن بھی صاف تھا

مریدکے (نامہ نگار) قدرت کا کرشمہ، قبر کی کھدائی کے دوران دوسری قبر میں پڑی ہوئی میت کا کفن بالکل سفید نکلا۔ مرنیوالا 20 سال قبل دنیا چھوڑ گیا مگر کفن کو کچھ نہیں ہوا، میت بھی تر و تازہ تھی۔ نواحی گائوں ڈیرہ شریں والا چک نمبر 29 کے قبرستان میں گزشتہ روز کچھ لوگ میت کو دفنانے کیلئے قبر کی کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران ساتھ والی قبر کی مٹی بھی اتر گئی جس کے اندر پڑی ہوئی میت کا کفن بالکل سفید تھا جیسے اسے آج ہی دفنایا گیا ہو۔ سینکڑوں لوگ اسے دیکھنے کیلئے اکٹھے ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ میت 20 سال پرانی ہے جسے بعد میں دفنا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...