’’ہیر وارث شاہ‘‘ کے عنوان سے پروگرام 10 فروری کو ہوگا

Feb 08, 2014

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے زیر اہتمام ’’ ہیر وارث شاہ‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد 10 فروری  بروز پیر شام 6:00 بجے الحمراء ہال نمبر3 میں ہو گا ، جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف میاں عطاء محمد مانیکا ہیں اس پروگرام میں ملک کے نامور فنکار تیمور افغانی، سائیں بودی، شبانہ عباس، شبیر قدیمی، خادم وارثی، عرفان انصاری اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ 

مزیدخبریں