لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے سکواڈ کا اعلان کوچ کے انتخاب کے بعد مشاورت سے کیا جائے گا۔ ریجنل ٹی ٹونٹی میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حارث سہیل سمیت چند فاسٹ باؤلرز کی فٹنس پر خدشات ہیں جس کے لئے میڈیکل ٹیم سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ تیار کر کے دے جس کی روشنی میں ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔