فیروزوالہ+ جھنگ+ ٹوبہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں معذور لڑکے اور لڑکی اور 2 خواتین سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں لاہور شرقپور روڈ کی آبادی رانا بھٹی میں اوباش نوجوان اعظم محنت کش کے معذور بیٹے خمرہ بشیر کو ورغلا کر قریبی کھیت میں لے گیا اور زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ خمرہ بشیر ذہنی مریض تھا۔ علاوہ ازیں جھنگ اور ٹوبہ میں ایک لڑکی اور 2 خواتین سے زیادتی۔ قصبہ کینٹ کے غلام عباس نے الزام لگاتے بتایا گزشتہ روز مبینہ طور پر فیاض نے اسکی 15 سالہ ہمشیرہ (الف، ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ موضع چائیاں والا کے محمد اسلام نے تھانہ وریام پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گزشتہ روز اظہر علی نامی اوباش نے مبینہ طور پر اسکی اہلیہ (ش) کیساتھ زبردستی زیادتی کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نواحی چک 401 ج ب میں اکرم، سرور وغیرہ 7 مسلح ملزمان شادی شدہ خاتون مسماۃ (ک) کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
فیروزوالا: معذور لڑکے، جھنگ اور ٹوبہ میں لڑکی اور 2 خواتین سے زیادتی
Feb 08, 2015