ملتان( صباح نیوز) ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک این جی او کے ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ضیا الرحمن کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے اپنی گرفت میں لیا ۔ضیا الرحمن پر الزام ہے کہ وہ اور اس کی تنظیم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف اینٹی نیشنل ایکٹیویٹیزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پاکستان مخالف سرگرمیاں ملتان سے این جی اوکا ڈائریکٹر گرفتار
Feb 08, 2015